ورلڈ کپ میں براہ راست شرکت پاکستان کو آسٹریلیا میں ایک جیت لازمی درکار

ورلڈ کپ میں براہ راست شرکت پاکستان کو آسٹریلیا میں ایک جیت لازمی درکار

بے لاگ نیوز : محمد سعید
پاکستان کی ٹیم ان دنوں آسٹریلیا میں ہے جہاں وہ آسٹریلیا سے ٹیسٹ میچوں کی سیریس میں وائٹ واش ہوئی اب 13 تاریخ سے پاکستان کی ٹیم 5 ایک روزہ میچوں کی سیریس کے لیے میدان میں جائے گی .

پاکستان کی ٹیم اس وقت 89 پوائنٹ کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے اور نویں نمبر پر موجود ویسٹ انڈیز سے 2 پوائنٹ زیادہ اور ساتویں نمبر پر موجود بنگلہ دیش سے 2 پوائنٹ کم ہیں .

اگر پاکستان کی ٹیم 0-5 سے ہارتی ہے تو ورلڈ کپ میں براہ راست شرکت مشکل ہوگی اگر پاکستان کی ٹیم 1-4 سے ہارتی ہے تو وہ 91 پوائنٹ کے ساتھ بنگلہ دیش کے ساتھ چلی جائے گی اور براہ راست ورلڈکپ میں شرکت کرے گی .

پاکستان نے اپنے آخری 19 میں سے 15 میچ جیتے ہیں .

دوسری جانب پاکستانی ٹیم وکٹ کیپر بلے باز اور ایک روزہ ٹیم کے نائب کپتان سرفراز احمد والدہ کی علالت کے باعث وطن واپس آگئے ہیں فلحال انکے متبادل کا نام نہیں لیا گیا امید ہے کامران اکمل کو آسٹریلیا بھیجا جائے گا .

اور محمد عرفان کا خلا پر کرنے کے لیے فاسٹ باولر جنید خان کو طلب کرلیا گیا ہے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں