سندھ

سندھ کے گورنر انتقال کر گئے

کراچی ( بے لاگ ) سندھ کے 80 سالہ گورنر جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی بدھ کی شام کراچی میں انتقال کر گئے ہیں، وہ صوبے کے 31 ویں گورنر تھے۔انھوں نے گذشتہ سال 11 نومبر کو گورنر کا حلف لیا تھا۔ گورنر کا منصب سنبھالنے کے بعد سے وہ کئی روز تک ہسپتال میں بھی زیر علاج رہے اور بیشتر وقت حالت علالت میں گذارا.جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی کی پیدائش یکم دسمبر سنہ 1937 کو کلکتہ میں ہوئی. گورنر سعید الزمان صدیقی سپریم کورٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد کانفلیکٹ ریزولیوشن سینٹر نامی قانونی ادارہ چلانے کے علاوہ ڈیفنس ریزیڈنس ایسو سی ایشن میں سرگرم تھے. 2008 میں مسلم لیگ نواز نے انھیں سابق صدر آصف علی زرداری کے مقابلے میں اپنا امیدوار نامزد کیا تھا.1970 کی دہائی میں وہ بار کی سیاست میں سرگرم رہے اور سنہ 1980 میں انھیں سندھ ہائی کورٹ کا جج تعینات کیا گیا۔1990 میں وہ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بنے لیکن یہ عرصہ صرف ایک ماہ پر محیط تھا اس کے بعد انھیں سپریم کورٹ میں جج تعینات کیا گیا تھا.آج بدھ کی شام اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں