نمک

کھانےمیں نمک کی مقدار کم کریں اور صحت مند زندگی گزاریں

برطانوی تحقیقی ادارے کی تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کھانےمیں نمک کی مقدار کم کرنے سے ہر سال لاکھوں لوگوں کو کئی بیماریوں سے بچایا جا سکتا ہے.

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر فردروزانہ اوسطاََ دو گرام نمک استعمال کرتا ہے جو کہ ہر سال پوری دنیا میں سولہ لاکھ لوگوں کو دل کی بیماریوں میں مبتلا کرنے کا سبب بنتا ہے.

اگر لوگوں کو نمک کے نقصانات کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے مہم کا آغاز کیا جائے تو آئندہ چند سالوں میںنمک میں موجود سوڈیم سے پھیلنے والی بیماریوں میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکتی ہے.

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں