خط ،

قاری حنیف ڈار صاحب کے نام جینیفر لوپیز کا ایک کھلا خط .وسیم گل

بھائی جان!

امید ھی نہیں بلکہ یقین ہے کہ امارات کے خوبصورت موسم’ کھجور’ اونٹ کے دودھ’ گوشت اور عربی قہوے کا لطف اٹھا رھے ہوں گے- میں اور میرے بال بچے سب پرسکون ہیں اور ہم سب آپ کو اکثر یاد کرتے اور دعائیں دیتے ہیں-

بھائی جان!

میں چونکہ خود تو اردو پڑھ’ لکھ نہیں سکتی لہٰذا آپ کی فیس بک پر تحریریں ایک انڈین دوست سے ترجمہ کروا لیتی ہوں- یقین کریں مجھے رشک آتا ہے کہ اس وقت کرۂ ارض پر آپ جیسا صاحب علم بھی موجود ھے- تاریخ کی کتابوں میں پڑھا تھا کہ قرون اول کے مسلمانوں میں بڑے بڑے مفسرین’ محدثین’ فقہاء’ علم الکلام کے ماہر’ مؤرخ’ صلحا’ زہاد اور فکری و عسکری مجاہد ہوا کرتے تھے- آج میں پورے فخر سے کہتی ہوں کہ میرا بھائی بیک وقت ان تمام خوبیوں’ خاصیتوں کا مالک ہے

بھائی جان!

میں اور یہاں “مالیبو” میں موجود میرے کئی دوست آپ کی فکر سے انتہائی متاثر ہیں- آپ اور آپ کے ہم خیال مفکرین نے طے کر ہی دیا ہے کہ اب دنیا میں کوئی کافر نہیں ہو سکتا جس سے ہم سب کو دلی سکون میسر آیا ہے- پھر مجھے جب یہ پتہ چلا کہ گاڈ کو ماننے والے اور اچھے کام کرنے والے پیراڈائز میں جائیں گے تو سچی بتاؤں میں تو خوشی سے اچھل پڑی تھی- آپ تو جانتے ہی ہیں میں گاڈ کو بھی مانتی ہوں اور اپنے جسم اور آواز سے ہر وقت ہیومینٹی کی خدمت کرتی رہتی ہوں- اسی طرح یہ جو آپ پوری شدت سے انتہا پسندوں سے الجھتے اور دوٹوک الفاظ میں موسیقی کو حلال قرار دیتے ہیں تو اس سے تو میرا پورا حلقہ دوستاں جھوم جھوم جاتا ہے- کل ہی ایک کاک ٹیل پارٹی میں ہم سب دوست آپ کی شان میں لہک لہک قصیدے پڑھ رھے تھے- جو کام آپ کر رھے ہیں ایسا تو مسلمانوں کی پوری تاریخ میں شاید ہی کوئی کر سکا ہو- قسم سے یو آر گریٹ ڈار بھائی جان

میں کوشش کرتی ہوں کہ ایمریٹس میں میرا کوئی کونسرٹ ہو سکے تو میرا ارادہ ہے کہ آپ کو سٹیج پر مہمان خصوصی کے طور پر بٹھاؤں- میں نے اپنے مینیجر سے کہہ دیا ہے کہ آپ کی شان میں ایک اچھا سا گانا لکھوا لے اور اس کے لئے کمپوزنگ بھی دنیا کے بہترین موسیقاروں سے کرواۓ اپنے بھائی کے لئے اسے میں خود گاؤں گی-

اوہ میرا نوکر میرا بیچ ڈریس لے کر آ گیا-

ابھی تھوڑی دیر میں میں ایک گانے کی ریکارڈنگ کے لئے میامی بیچ جا رہی ہوں- جب ریکارڈنگ مکمل ہو کر ریلیز ہو گی تو آپ کو بھی اپنے نیۓ البم کی ڈی وی ڈی بھیجوں گی

آپ نے اس پر اپنا تبصرہ فیس بک پوسٹ کی صورت میں ضرور کرنا ہے ورنہ آپکی بہن روٹھ جائے گی

بھائی جان اپنا اور اپنے ہم فکر لوگوں کا خیال رکھنا

تاخیر سے ہی سہی لیکن میری طرف سے کرسمس اور نیو ائیر کی مبارک باد قبول فرمائیں
اگلے خط تک کے لئے گڈ باے-

فقط آپکی بہن

جینیفر لوپیز

(اس خط کو بھی میری انڈین دوست سنی لیون نے میری انگلش ڈکٹیشن پر اردو میں ترجمہ کیا وہ بھی آپ کی بہت بڑی فین ھے)

وسیم گل

اگر آپ کو تحریر پسند آئی ہے تو اپنے احباب کے ساتھ بھی شئیر کریں!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں