مزدور

گڈانی میں ایک اور جہاز میں آگ لگ گئی

کراچی (بے لاگ ) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے کراچی سے متصل ساحلی علاقے گڈانی میں تقریباً دو ماہ میں کٹنے کے لیے آنے والے جہاز میں آگ لگنے کے تیسرے واقعے میں پانچ مزدور ہلاک ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کا مقدمہ درج کرکے جہاز کے مالک سمیت چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ مزدور جہاز کو توڑنے میں مصروف تھے کہ اس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔جس کے باعث 5 مزدور ہلاک ہو گئے.
مقدمہ درج کرکے جہاز کے مالک سمیت چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
بعض دیگر ذرائع کے مطابق چند روز قبل بھی اس جہاز میں آگ لگی تھی۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال نومبر کے مہینے میں گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ایک ناکارہ بحری آئل ٹینکر میں آگ لگی تھی۔
نومبر میں پیش آنے والے واقعے میں 26 مزدور جھلس کر ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
گڈانی میں ایشیا کا دوسرا بڑا شپ بریکنگ یارڈ واقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں