libralisom

“آئیے لبرل لبرل کھیلتے ہیں” عامراحمدعثمانی

“آئیے لبرل لبرل کھیلتے ہیں”
عامراحمدعثمانی

محترمی!
آج آپ کی صف میں کھڑے ہوکر بات کرتے ہیں ذرا

پردہ،حجاب،برقعہ،عبایا

بھول جائیں اس بات کو کہ پردے کا اسلام سے بھی کوئی تعلق ہے
دفعہ کیجئیے گا اس وہم کو پردہ کرنے سے ثواب ملتا ہے
بھاڑ میں بھیجئیے ذرا اس بات کو بھی کہ پردے میں عورت کی خوبصورتی ہے
ایسا کوئی سین نہیں بھائی

بس ایک بات بتاؤ!
آپ کو چڑ اسلام سے ہے یا پردے سے
اسلام سے نا کہ پردے کو اسلام نے لازم قرار دیا ہے
پردے کی ذات سے تو کوئی خار نہیں آپ کو
ڈن ہوگیا نا

اب فیصلہ آپ ہی پر چھوڑ دیتے ہیں جگر
پلیز یہ بتائیے گا کہ
کیا عورت ذات کا تحفظ پردے میں ہے یا بے پردگی میں؟
کیا مادر پدر آزاد درندوں سے بنتِ حواء بے پردگی میں محفوظ رہ سکتی ہے؟
پردہ اگر دل کا ہوتا ہے تو رال پھر منہ سے کیوں ٹپکنے لگتی ہے یار آپ کے؟

بات سمجھنے کی ہے نا
اب بھی اگر آپ پردے پر دو لفظ بولتے ہیں تو اس کا واضح مطلب یہی ہوگا نا کہ دراصل یہاں چڑ آپ کو اسلام سے نہیں پردے سے ہے

ثابت ہونے والی دوسری بات ذرا خطرناک سی ہے
انتہائی معذرت کے ساتھ…کیا آپ اس واسطے اپنے لئیے کہیں آزادی تو نہیں چاہتے؟؟

صاحب!
یہ سوالیہ نشان آپ پر اس وقت تک رہے گا جب تک آپ پردے سے اپنی چڑ کی وجہ بیان نہیں کردیتے

ویسے سلمان حیدر کے کافر کو لبرل کرتے ہوئے اب یوں کہنے کو جی چاہ رہا ہے
“میں بھی لبرل تو بھی لبرل” بس زاویہ ذرا مختلف ہے!

#پردہ
#hijab_is_protection

اگر آپ کو تحریر پسند آئی ہے تو اپنے احباب کے ساتھ بھی شئیر کریں!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

“آئیے لبرل لبرل کھیلتے ہیں” عامراحمدعثمانی” ایک تبصرہ

  1. زبردست لکھا عامر، اور ہاں ایک بات مخالفین حجاب کے لئے، کہ پردہ سب سے لیٹسٹ تہذیب ہے، اور برہنہ رہنا سب سے ےےے اولڈ فیشن،، خود کو ڈھانپنے کی تہذیب کے بعد اب تک کوئی تہذیب نہیں آئی،

اپنا تبصرہ بھیجیں