وہ ایپس جو آپ کے موبائل میں ہونا ضروری ہیں پارٹ 2

اینڈرائیڈ موبائل کے لئے ایپس متعلق پچھلی تحریر کو جو احباب نے پزیرائی بخشی اور جسطرح سے بہت سے لوگوں نے رابطہ کرکے مجھہ سے اس سلسلے کو جاری رکھنے کا کہا آپ کی محبتوں سے مجبور ہوکر باوجود آج کل کی زیادہ مصروفیت کے دوسری قسط کے ساتھ مزید پانچ ایپس لیکر حاضر ہوں ،امید ہے یہ تحریر بھی آپ سود مند پائیںگے ،

ایپ نمبر چھ

Automatic Call Recorder

یہ ایک مکمل طور پر فری ایپ ہے ،جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے یہ دوران کال دوطرفہ گفتگو کو ریکارڈ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،اسکی سب سے بڑی خوبی یہ کہ مکمل طور پر آٹو میٹکلی کام کرتی ہے یعنی آپ کو ہر بار کوئی کال ریکارڈ کرنے کیلئے بٹن آن آف کرنے کی ضرورت نہیں ،یہ آپ کی تمام کالز ریکارڈنگ کا تاریخ اور وقت کے ساتھ مکمل ریکارڈ بھی محفوظ رکھتی ہے ،اور اسکی ریکارڈنگ کسی بھی طرح کال کی کوالٹی پر اثر انداز نہیں ہوتی ،سب سے بڑی بات کہ اسکی ریکارڈنگ کا وزن بہت کم ہوتا ہے دس پندرہ منٹ کی گفتگو بھی بمشکل دو تین ایم بی جگہ لیتی ہوگی

ایپ نمبر سات

Fake Call & SMS

یہ بھی جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے فیک کال یا ایس ایم ایس کیلئے استعمالی جاتی ہے ، آپ اس ایپ کو انسٹال کرنے کے بعد اس میں کوئی بھی خاص نمبر یا نام ایڈ کریں اس مخصوص وقت پر آپ کو اس نام یا نمبر سے کال یا ایس ایم ایس موصول ہوجائیگا اسکی بڑی خوبی یہ ہے کہ آنے والی فیک کال کو آپ رسیو بھی کرسکتے ہیں اور جھوٹی موٹی بات کرنے کا تاثر بھی دے سکتے ہیں یا پھر یہ کہ کسی خاص اوقات کار میں کسی کی طرف سے اپنی مرضی کے پیغام کے ساتھ کوئی فیک میسج بھی وصول کرکے کسی کو حیران کرسکتے ہیں ، اس ایپ ک ذریعے آئی کال یا میسج کا ریکارڈ بالکل نارمل طریقے سے شو ہوتا ہے یعنی آپ کے علاوہ کوئی نہیں جان سکتا کہ وہ میسج یا کال فیک ہے ،(میں صرف بطور فن اس کا ذکر کر رہا ہوں اسکا صحیح و غلط استعمال آپ شرعی اخلاقی و قانونی طور پر خود بہتر سمجھتے ہیں )

ایپ نمبر آٹھ

MapFactor: GPS Navigation

ویسے تو جی پی ایس کیلئے تقریبا’ ہر اینڈ ڈرائیڈ فون میں گوگل میپ بائے ڈیفالٹ شامل ہوتا ہی ہے لیکن اس کی خامی یہ ہے کہ وہ استمعال میں خواہ مخاہی نسبتا” زیادہ مشکل محسوس ہوتا ہے جبکہ وہ کام بھی تب ہی کرتا ہے جب نیٹ کسی نہ کسی صورت دستیاب ہو ،جبکہ مذکورہ ایپ ایک تو نہ صرف یہ کہ نہایت آسان ہے بلکہ اس میں موجود ایک آپشن کے ذریعے آپ اپنے شہر کا نقشہ ایک بار ڈاونلوڈ کرلیں پھر نیٹ نہ ہونے کی صورت میں بھی یہ آپ کو رستہ دکھآئیگی ،آپ جی پی ایس کو آن کریں یہ فورا’ آپ کو آپ کی لوکیشن سے آگاہ کرتی ہے پھر آپ منزل کا اندراج کریں یہ آپ کو دستیاب تمام روٹ سے آگاہ کردیتی ہے بلکہ آواز کے ذریعے بھی آپ کو گائیڈ کیا جاتا ہے کہ آگے موڑ پر آپ مڑ جائیں سب سے بڑی بات ان تمام خوبیوں کے ساتھ یہ بالکل فری ہے

ایپ نمبر نو
Urdu Columns

انٹرنیٹ اور ویب کے دور میں آج کل نیا اخبار بھی باسی معلوم ہوتا ہے لیکن اخبار کے ایڈ یٹوریل پیج کی اہمیت آج بھی اپنی جگہ قائم ہے ،اب مصیبت یہ کہ آپ کے پسندیدہ کالم نگار سب ایک ہی اخبار میں نہیں لکھتے اور آپ تمام اخبارات بھی ایک ایک کالم کیلئے نہیں خریدنا چاہیںگے تو ایسے میں یہ ایپ آپ کیلئے کسی نعمت غیر مترقبہ سے کم نہیں ،اس ایپ کو انسٹال کریں تمام کالم نگاروں کی لسٹ نہایت سلیقے سے آپ کے سامنے ہوگی جس شخص کا بھی کالم پڑھنا چاہیں اس کے نام کو ٹیپ کریں اس کے تمام پرانے کالمز کے ساتھ ساتھ تازہ ترین کالم بھی آپ کے سامنے ہوگا ، یہ ایپ بھی بالکل فری ہے

ایپ نمبر دس

3G Packages – Pakistan

تمام موبائل نیٹ ورک کے تھری جی ریٹ و پیکجز اس ایپ میں نہایت سلیقہ و ترتیب سے رکھے گیے ہیں ، تمام تر پیکجز اور ان کے ریٹ ہمیشہ اپڈیٹ رہتے ہیں ،اگر آپ کو کوئی بھی روزانہ ہفتہ وار یا ماہانہ پیکج پسند ہو تو نہ صرف یہ ایپ اسے حاصل کرنے کا طریقہ کار بتاتی ہے بلکہ اس پیکج پر موجود بٹن کو ٹیپ کرنے سے بھی وہ پیکج آپ حاصل کرسکتے ہیں یہ ایپ بھی بالکل فری ہے

امید کرتا ہوں آج کی قسط بھی آپ کو پسند آئی ہوگی آپ کو کونسی ایپ زیادہ اچھی لگی یا اس حوالے سے کوئی تجویز ہو اپنی رائے سے ضرور نوازیں

شکریہ

سکندر حیات بابا

اگر آپ کو تحریر پسند آئی ہے تو اپنے احباب کے ساتھ بھی شئیر کریں!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

25 تبصرے “وہ ایپس جو آپ کے موبائل میں ہونا ضروری ہیں پارٹ 2

  1. بیلاگ کی مبارک
    ان اپلیکیشن کی ھم نام بہت سی اور بھی ھوتی ھیں. ان کا لنک یا انکے آئکون بھی شائع کریں

    1. آپ کے مشورہ پر عمل ہوچکا ہے اسی پوسٹ میں ایپ کے نام کو لنک کردیا گیا ہے اس نام پر کلک کریں اور ایپ انسٹال کریں

    2. جی لنک کردیا گیا ہے سب کو ، اب چیک کریں
      شکریہ
      دوستوں کے ساتھ شیئر کرنا نہ بھولیں

  2. بہت خوب. ماشاءاللہ
    سر ایسی کوئی یپ ہے جس کے زریعے انٹرنیٹ ز (واٹسایپ , ایمو) وغیرہ کو رکارڈ کیا جا سکے ؟

  3. بہت خوب .پہلی دفعہ ویب سائٹ براوز کیا. توقعات سے بڑھ کر اسے اچھا پایا. یہاں پر اپنی دلچسپی کا اتنا کچھ پایا کہ سمجھ نہیں آرہا کہ کس کیٹگری سے سٹارٹ لوں :-D.. بہت سارے نیک خواہشات اور دعا ئیں. .

  4. سر اس کی پہلی قسط بھی اپ لوڈ کر دیں پلیز اور میں نے آپکی وال سے کہیں موبائل میں اردو لکھنے والا سوفٹ وئیر دیکھا اب یاد نہیں آ رہا وہ بھی بتا دیں اور سر اگر ہو سکے تو اسکے لیے الگ سے شعبہ بنا لیں جہاں صرف موبائل ایپس ہوں کا فی آسانی ہو جاۓ گی
    شکریہ

    1. اچھا مشورہ دیا آپ نے
      پہلی قسط بھی ٹپس اینڈ ٹرکس سیکشن میں موجود ہے
      شکریہ

  5. ماشااللہ بہت عمدہ تحریر ہے اور آپ کی کوشش بے لاگ بھی بہت عمدہ ہے اللہ پاک سے دعا ہے کہ دن دگنی رات چوگنی ترقی دے امین۔
    آخر میں ایک درخواست کوئی ایسی ایپ ہے جو موبائل میں خود سے بننے والے فولڈر اور ایڈز کو ختم کر سکے مزید ہم سوفٹ ویر انستال کرتے ہیں تو موبائل میموری میں سیو ہوتا ہے میموری کم ہونے کی بنا پر ہم زیادہ سوفٹ وئیر انستال نہی کر سکتے ہیں ایسا کچھ اگر ہے تو بتا دیں شکریہ

  6. السلام علیکم ۔ جناب اگر کوٰی موبایل کا اردو انکپیج بتادین تو آپ کا شکر گزار رھونگا ۔

    مدراسے کے اسباق کو کیتابی شکل دےنی ہے

    1. بھائی اردو ان پیج تو نہیں البتہ ایم ایس ورڈ ہے اس میں آپ اردو لکھ بھی سکتے ہیں اور کتاب بھی بن سکتی ہے

      1. یہ جی ٹی ریکوری مین پی سی کا اپشن ارہا کیا یہ پی سی کے بغیر کام نہین کرتی

اپنا تبصرہ بھیجیں