فلوریڈا ائیر پورٹ فائرنگ

امریکا : فلوریڈا ائیرپورٹ پر فائرنگ

فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا کے ایئرپورٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ویب ڈیسک:
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے ہالی ووڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے فوری بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور 5 لاشوں اور 7 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ فائرنگ کا واقعہ ٹرمنل 2 کے بیگج ایریا میں پیش آیا تاہم حملہ آوروں کی اس مقام پر اسلحے کے ساتھ موجودگی کے حوالے سے مختلف سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

This slideshow requires JavaScript.

ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرمینل 2 پر سامان کے لیے مخصوص علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔
میامی کے ایک ٹی وی سٹیشن میں ایک فوٹیج بھی چلائی گئی ہے جس کے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ ایئرپورٹ کے بیگج ٹرمینل سے بھیجی گئی ہے۔
اس ویڈیو میں کئی لوگوں کو فرش پر گرے ہوئے دکھایا گیا ہے اور وہاں موجود دوسرے لوگ مدد کے لیے پکار رہے ہیں۔
سینکڑوں افراد باہر سڑک پر کھڑے ہیں جبکہ درجنوں پولیس کی گاڑیاں اور ایمولینسیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں۔
اگر آپ کو تحریر پسند آئی ہے تو اپنے احباب کے ساتھ بھی شئیر کریں!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں