کراچی

کراچی میں فائرنگ

کراچی: ( بے لاگ ) روشنیوں کے شہر کراچی میں نامعلوم افراد کی مختلف مقامات میں فائرنگ … کچھ ہی وقت قبل نامعلوم افراد نے ایک ہی گھنٹے کے اندر تین مقامات میں فائرنگ کرکے بے گناہ افراد کی جان لے لی.
تحقیقات کے مطابق پہلا واقعہ گلستان جوہر میں پیش آیا.نامعلوم افراد نے فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت تین افراد کو زخمی کر دیا.زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا جہاں زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے سب انسپکٹر دم توڑ گئے . سب انسپکٹر اقبال احمد فیروزآباد تھانے کے شعبہ تفتیش میں تعینات تھے. باقی دو افراد کی حالت تشویشناک ہے
.جبکے دوسرا واقعہ جمشید روڈ پر پیش آیا فائرنگ سے ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ملک عبد الرحمان کے نام سے ہوئی.
تیسرا واقعہ کورنگی میں پیش آیا .جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں