یونس

یونس خان کا ایک اور اعزاز 34 سنچریاں مکمل دنیا کے ہر ٹیسٹ کھیلنے والے ملک میں سنچری بنانے والے کھلاڑی

محمد سعید
یونس خان کے لیے ایک اور اعزاز ہر ٹیسٹ کھیلنے والے ملک میں سنچری بنانے کا اعزاز

یونس خان نے سڈنی میں اپنی 34 سنچری مکمل کی اس کے ساتھ یونس خان دنیا میں زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے بازوں میں چھٹے نمبر پر آگئے ہیں .

دنیا کے کسی اور بلے باز کو یہ اعزاز حاصل نہیں کہ اس نے 11 ممالک میں سنچریاں بنائی ہوں بھارت کے راہول ڈراوڈ کو یہ اعزاز حاصل تھا جنہوں نے دس ممالک میں سنچریاں بنائی تھی راہول ڈراوڈ نے متحدہ عرب امارات میں کرکٹ نہیں کھیلی تھی اس لیے وہ دس مملک تک محدود رہے .

34 سنچریاں بنا کر یونس خان دنیا کے مشہور بلے باز سنیل گواسکر ،برائن لارا،مہیلا جے وردنے کے ہم بلہ بن گئے ہیں چونکہ یونس خان نے 115 میچوں میں 34 سنچریاں بنائی ہیں اس لیے یونس خان ان سب سے آگے ہیں .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں