جنت کی پہلی صبح. وردۃ الخیر

جنت کی پہلی صبح کے بارے میں کیا خیال ہے ؟
جب آپ اپنے محل کی اونچائی پر کھڑے ہو کر جنت کے خزانوں اور اسکی نہروں کو دیکھ رہے ہونگے ! آپکے آسمان اور زمین تبدیل ہو چکے ہونگے ! دودھ شہد شراب اور انتہائی سفید پانی کی نہریں ! سونے اور چاندی کے محلات ! تاحدنگاہ موتیوں کی سر زمین ! کستوری کے ٹیلے ! ھر طرف عمدہ خوشبوئیں ! گھنے درخت اور انکی سونے کی ٹہنیاں ! مختلف رنگ و اشکال کے پھل ! نوکر چاکر, عظیم سلطنت ,بلند مقام ! بڑی بڑی آنکھوں والی حور و غلمان ! اپنے اھل و عیال میں سے جسے آپ کھو چکے ہیں , اللہ تعالی آپ سب کو وہاں اکٹھے کرے گا ! ایسی جنت کہ جسے آج تک کسی آنکھ نے نہیں دیکھا کسی کان نے نہیں سنا اور نہ ہی کسی انسان کے دل پر اسکا خیال گذرا ہے !
کیا یہ سب نعمتیں اس بات کی مستحق نہیں کہ دنیا کے فتنوں پر صبر کیا جائے ؟ اور اپنے نفس کو اطاعت پر آمادہ کرنے کیلیئے اسکے ساتھ مجاھدہ کیا جائے ؟ اور گناہوں سے دور رھا جائے ؟ اور عمل میں اخلاص پیدا کیا جائے ؟
یا اللہ ہمیں اور جن سے ہم محبت کرتے ہیں , ھمارے والدین, بھائیوں اور بہنوں کو فردوس اعلی میں بغیر حساب اور عذاب کے جمع کرنا
(آمین یا رب العالمین )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں