ٹپس اینڈ ٹرکس وہ ایپ جو موبائل میں ہونا ضروری ہے

وہ ایپس جو آپ کے موبائل میں ھونا ضروری ھیں پارٹ 4

اینڈرائڈ ایپلکیشن سیریز کی چوتھی قسط کے ساتھ میں حاضر ھوں ھمیشہ کی طرح آج بھی آپ کیلیے یوز فل آزمودہ اور کار آمد پانچ مکمل فری ایپس لیکر آیا ھوں کچھ احباب کو شکایت ھے کہ میں قسط لیٹ کردیتا ھوں جبکہ وہ روز ایک تحریر چاہتے ھیں توعرض ہے کہ میں تب تک کسی ایپ کے بارے میں نہیں لکھتا اور نہ لکھنا چاہتا ھوں جب تک خود اسے اچھی طرح استعمال کرکے آزما نا لوں تاکہ کسی کا بھی قیمتی وقت برباد نہ ھو اور تحریر سو فیصد فائدہ مند ثابت ھو
تو چلتے ہیں آج کی پانچ شاندار و مزیدار ایپس کی طرف .
ایپ نمبر ایک
(sms scheduler)
اگر آپ کسی کو کسی خاص وقت میں ایس ایم ایس کرنا چاہتے ھیں لیکن آپ کو ڈر ھے کہ آپ کو یاد نہیں رہے گا یا پھر وہ خاص وقت جاب پر آپ کی مصروفیت یا پھر آپ کے آرام کا ھو تو پریشان ھونے کی ضرورت نہیں اس مکمل فری ایپ کو انسٹال کریں کسی کو بھی کوئی ایس ایم ایس شڈول کرکے سینڈ کردیں مقررہ وقت پر ایس ایم ایس آپ کی طرف سے خود بخود آپ کے سیٹ کیے گئے نمبر پر سینڈ ھوجائگا. اس ایپ کا وزن نہ ھونے کے برابر ھے اور ایک وقت میں آپ جتنے چاہے نمبرز پر جتنے چاہے ایس ایم ایس شڈول کرسکتے ھیں.
ایپ نمبر دو
(cram)
ہوسکتا ھے آپ کے موبائل کا کیمرہ بہت اچھا ھو جو کہ اچھی بات ھے لیکن کیمرہ جتنا اچھا ھوگا اور تصویر جتنی صاف ھوگی تصویر کا وزن بھی اتنا ہی زیادہ ھوگا اور جب آپ وہ تصویر یا ایک سے زائد تصاویر کسی کے ساتھ شیئر کرنا چاہنگے تو زائد وزن کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہوسکتے ھیں ایسے میں یہ جادوئی ایپ آپ کی مددگار ھوگی اسے انسٹال کریں یہ تین سے چار سیکنڈز میں آپ کی تصویر کا.وزن ستر سے اسی فیصد کم کردیتی ھے اور مزے کی بات یہ کہ تصویر کے رزلٹ پر زرہ برابر بھی فرق نہیں پڑتا استعمال میں نہایت آسان ھے
ایپ نمبر تین
(headsup)
اس فری ایپ کو انسٹال کرکے آپ اینڈرائڈ کے روایتی نوٹیفکیشن کے انداز کو بدل سکتے ھیں آپ کو آپ کی مرضی کی تمام ایپس کی نوٹیفکیشن موبائل ہیڈ پر ملینگی وہ بھی اسطرح کہ چاہے آپ کوئی گیم کھیلنے میں مصروف ھوں یا کوئی وڈیو دیکھنے میں آپ کسی اہم نوٹفکیشن کو مس نہیں کرینگے اور آپ چاہیں تو آنے والے نوٹفیکیشن کو کلوز کرسکتے ھیں یا اسکےلیے کوئی وقت بھی سیٹ کرسکتے ھیں کہ وہ ایک سکنڈ دو یا پھر پانچ سکنڈز بعد خود ہی غائب ھوجائے.
ایپ نمبر چار
(Smart Phone Lock)
آپ نے ہر طرح کے فون لاک دیکھے ھونگے لیکن سمارٹ فون لاک صرف نام ہی کا سمارٹ نہیں واقعی ایک سمارٹ لاکر ھے کیوں کہ یہ خود کار طریقے سے ہر ایک منٹ بعد آپ کا کوڈ چینج کرتا رہتا ھے اس میں دو طرح کے لاک ہیں نمبر ایک آف سیٹ لاک، یہ طریقہ منتخب کرنے کے بعد آپ ایک سے لیکر دس تک کوئی بھی ایک نمبر منتخب کریں اور اسے پلس یا مائنس میں سیٹ کردیں اسکے بعد اوکے کردیں اب جب بھی فون کو ان لاک کرنا ھو تو موبائل کی گھڑی میں جو بھی ٹائم ھورہا ھوگا اس میں سے اپنے عدد کو مائنس کردیں مثلا” میں نے دس پلس منتخب کیا تھا اب گھڑی میں پورا ایک بج رہا ھے تو میرا پاسورڈ ھوگا. )
(0110)
دوسرا طریقہ ھے ریورس ٹایم یعنی موبائل کی گھڑی میں جو بھی وقت ھوگا اسے الٹا کرکے لکھیں وہ آپ کا پاسورڈ ھوگا جیسے کہ وقت ھو ایک پینتالیس کا تو پاسورڈ ھوگا
( 5410)
ھے نا کمال کی ایپ مزید تفصیل سے سمجھنے کیلئے اسے انسٹال کیجیے اس میں ٹٹوریل موجود ھے
ایپ نمبر پانچ
(dosron per jado)
اس ایپ سے آپ کو لگے گا یہ کوئی جادو کے متعلق ایپ ھے لیکن ایسا نہیں یہ بک ایپ ھے ایک اردو کتاب جو کسی جادو سے کم نہیں آپ اسے ضرور ڈاونلوڈ کریں مجھے دعائیں دینگے اسکا وزن بالکل کم ہے نہ ھونے کے برابر، موضوع شخصیت کو سنوارنا، خوبی ٹیکسٹ کو چھوٹا بڑا رکھنے پر مکمل اختیار، جسکی وجہ سے پڑھنے میں کوئی دشواری نہیں ھوتی ایک ہی نشست میں پڑھے جانے کے قابل .
جلد ہی مزید اچھی ایپس کے ساتھ پانچویں قسط لیکر حاضر ھوتا ھوں یہ قسط کیسے لگی اپنی رائے کا اظہار ضرور کیجئے گا اور اسے شئیر کریں
شکریہ
سکندر حیات بابا

اگر آپ کو تحریر پسند آئی ہے تو اپنے احباب کے ساتھ بھی شئیر کریں!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

3 تبصرے “وہ ایپس جو آپ کے موبائل میں ھونا ضروری ھیں پارٹ 4

  1. ماشاءاللہ بہت ہی بہتر کام کر رہے ہیں آپ خصوصاً ٹرکس اور ٹپس کا سلسلہ بہت اچھا لگا.

    1. پسندیدگی کا شکریہ جو آپ کو اچھا لگے اسے شئیر کر کے اپنے دوستوں تک بھی پہنچائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں