سڈنی میں تیسرے ٹیسٹ کی تیاریاں . 3 جنوری کو میدان سجے گا .

برسبین اور ملبورن کے بعد اب سڈنی میں میدان سجے گا .

3 جنوری کو پھر آمنے سامنے ہوں گے آسٹریلیا اور پاکستان۔

اسٹیون اسمتھ الیون پہلے ہی سیریز 0-2 سے اپنے نام کر چکی ہے۔ کلین سویپ کی خفت سے بچنے کیلئے پاکستانی بھی آج سے مشقوں کا آغاز کریں گے۔

یاسر شاہ کے غیر موثر ہونے پر آسٹریلیا نے آخری ٹیسٹ کے لئے بیٹنگ وکٹ تیار کی ہے

سڈنی میں دونوں ٹیمیں اب تک سات ٹیسٹ کھیل چکی ہیں۔ چار میچوں میں میزبان کا پلہ بھاری رہا دو میں پاکستان فاتح رہا اور ایک ٹیسٹ برابری پر ختم ہوا۔

پاکستان نے سڈنی کے میدان پر آخری بار 1995 میں آسٹریلیا کو ہرایا تھا۔

قومی ٹیم کینگروز کے دیس میں 22 سال سے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیت سکی۔

اس دوران گرین شرٹس کو لگاتار 11 ناکامیوں کا منہ دیکھنا پڑا۔

اگر آپ کو تحریر پسند آئی ہے تو اپنے احباب کے ساتھ بھی شئیر کریں!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں