Behari Qima Lacha Paratha

بہاری قیمہ اور لچھا پراٹھا

اجزا

باریک قیمہ آدھا کلو

نمک حسب خواھش

ادرک لہسن کا پیسٹ ایک ٹیبل اسپون

تلی ھوئی پیاز آدھا کپ

کٹی ھوئی لال مرچ ایک ٹیبل اسپون

پسا ھوا گرم مصالہ ایک ٹی اسپون

بیسن دو ٹیبل اسپون

پپیتہ یا کچری پاؤڈر ایک ٹیبل اسپون

دھی آدھا کپ

کوئلہ سلگا ھوا

تیل آدھا کپ

لچھا پراٹھا کے اجزا

میدہ آدھا کلو

سوجی آدھا کپ

گھی ایک ٹیبل اسپون

پکا ھوا کیلا ایک عدد

فریش دودھ ایک کپ

بہاری قیمہ کی ترکیب

قیمہ دھو کر چھلنی میں رکھ لیں ایک پیالہ لے کر اس میں نمک ادرک لہسن کا پیسٹ لال مرچ گرم مصالہ اور تلی ھوئی پیاز کو کچل کر اور پپیتہ یا کچری پاؤڈر ڈال کر مکس کرلیں اور اس میں قیمہ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور دو گھنٹے کے لئیے فریج میں رکھ دیں

اب ایک کڑھائی میں تیل گرم کریں اور قیمہ ڈال کر آنچ درمیانی کردیں درمیان میں چمچہ چلاکر الٹ پلٹ کرتے رھیں بیسن کو خشک فرائی پین میں ڈال کر خوشبو آنے تک بھون کر نکال لیں

جب قیمے کا پانی خشک ھونے لگے تو اس میں دھی کو پھینٹ کر ڈالیں اور ساتھ ھی بیسن ڈال دیں

اچھی طرح بھون لیں تیل نکل آئے تو دم والی آنچ پر رکھ دیں اور سلگا ھوا کوئلہ کسی کٹوری یا پیاز کے چھلکے پر رکھ کر دھونی دے کر چولھا بند کردیں چاھیں تو اوپر سے باریک کٹا ھوا پودینہ اور ھری مرچ ڈال لیں

لچھا پراٹھا

میدہ اور سوجی ملاکر چھان لیں اب اس میں ایک کیلا میش کرکے ڈالیں چٹکی بھر نمک شامل کریں گھی ڈال کر نیم گرم دودھ سے اسے اچھی طرح گوند لیں اور ڈھک کر دس منٹ رکھ دیں پھر درمیانے پیڑے بناکر عام پراٹھے یا جیسے پہلے پٹھان والا پراٹھا بتایا تھا ویسے بنا کر توے پر گھی یا تیل لگاکر سینک لیں
پیاز کے لچھے املی کی چٹنی کے ساتھ گرم گرم پیش کریں

اگر آپ کو تحریر پسند آئی ہے تو اپنے احباب کے ساتھ بھی شئیر کریں!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں