گزشتہ سال T20 اور ODI کرکٹ کے اعداد و شمار ..
ترتیب : سعید بابو

ٹیم ریکارڈز 2016 ODI

2016 میں ایک روزہ کرکٹ کا سب سے بڑا ٹیم سکور انگلینڈ کا تھا 444 رنز 3 وکٹ کے نقصان پر جو انگلینڈ نے پاکستان نے خلاف نوٹگھم میں بنایا تھا جو ایک روزہ کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کا اب تک کا سب سے بڑا سکور ہے یہ ایک روزہ کرکٹ میں ورلڈ ریکارڈ بھی ہے .

اس سال ایک روزہ کرکٹ کا سب سے کم ٹیم سکور افغانستان کا تھا جو صرف 58 رنز بناسکی تھی زمبابوے کے خلاف شارجہ میں.

اس سال رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی جیت پاکستان کی رہی جو پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف میچ جیتا جس کا مارجن 255 رنز تھا . بطور وکٹ انڈیا اور انگلیڈ نے دس دس وکٹ سے میچ جیتے .

سب سے چھوٹی جیت سری لنکا کی رہی جو ویسٹ انڈیز سے 1 رنز سے میچ جیتی تھی . بطور وکٹ ساوتھ افریقہ نے انگلینڈ کو ایک وکٹ سے میچ ہرایا تھا .

اس سال کسی ایک میچ میں سب سے زیادہ ایکسٹرا رنز مشترکہ طور پر بنگلہ دیش, افغانستان اور انگلینڈ نے دیئے جو 26 رنز تھے .

بیٹنگ ریکارڈز 2016 ODI

اس سال سب سے زیادہ انفرادی رنز آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے 1388 رنز 23 میچوں میں بنائے .

دوسرے نمبر رہے سٹیون سمتھ 1154 رنز 26 میچوں میں.

اس سال کسی ایک میچ میں سب سے زیادہ رنز ساوتھ افریقہ کے ڈی کاک کے رہے جو انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف 178 رنز بنائے .

اس سال ایک روزہ کرکٹ میچوں میں سب سے زیادہ سنچریاں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے بنائی جن کی تعداد 7 رہی ویرات کوہلی 3 سنچریاں بنا کر دوسرے اور بابر اعظم 3 سنچریاں بنا کر تیسرے نمبر پر رہے .

اس سال سب سے زیادہ ففٹییز بھی ڈیوڈ وارنر نے بنائی جن کی تعداد 11 تھی اور آسٹریلیا کے ہی سٹیون سمتھ 10 ففٹییز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے.

اس سال سب سے زیادہ چھکے نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل نے لگائے جن کی تعداد 28 تھی .
ساوتھ افریقہ کے ڈی کاک 26 چھکے لگا کر دوسرے نمبر پر رہے.

اس سال کسی ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکے ساوتھ افریقہ کے ڈی کاک نے آسٹریلیا کے خلاف لگائے جن کی تعداد 11 رہی .

باؤلنگ ریکارڈز 2016 ODI

اس سال ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں آسٹریلیا کے ایڈم زمپا نے لی جن کی تعداد 30 رہی.

بیسٹ باؤلنگ میں ساوتھ افریقہ کے عمران طاہر رہے جنہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 45 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کی .

ریکارڈز T20 کرکٹ 2016

اس سال T20 کا ورلڈ کپ ہوا جس میں دلچسپ مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو ہرا دیا آخری آوور میں ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 18 رنز درکار تھے جو ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر

اس سال T20 میں کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا سکور 263 رنز رہے جو آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف بنائے اور T20 میں سب سے کم سکور 70 رنز تھا جو بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کے خلاف بنائے.

اس سال T20 رنز کے مارجن کی سب سے بڑی جیت نیوزی لینڈ کی رہی جو پاکستان کے خلاف 95 رنز سے میچ جیتا تھا اور وکٹوں کے اعتبار سے سب سے بڑی جیت بھی پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی ہی رہی جو 10 وکٹوں سے پاکستان کو میچ ہرایا تھا .

اس سال سب سے چھوٹی جیت انڈیا کی رہی جس نے بنگلہ دیش کو صرف ایک رنز سے میچ ہرایا تھا .

اس سال T20 کے کسی ایک میچ میں سب سے زیادہ ایکسٹرا انگلینڈ نے 26 رنز دیئے ساوتھ افریقہ کے خلاف.

اس سال T20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز انڈیا کے ویرات کوہلی کے 641 رنز رہے اور دوسری نمبر پر افغانستان کے محمد شہزاد رہے جنہوں نے 520 رنز بنائے
ویرات کوہلی اور محمد شہزاد نے پندرہ پندرہ میچوں میں یہ رنز بنائے .

اس سال کسی ایک میچ میں سب سے زیادہ رنز آسٹریلیا کے کلین میکسیل کے رہے جنہوں نے سری لنکا کے خلاف *145 رنز بنائے .

اس سال سب سے زیادہ 7 ففٹیاں انڈیا کے ویرات کوہلی نے بنائی جن کی تعداد 7 رہی.

اس سال سب سے زیادہ چھکے افغانستان کے محمد شہزاد نے لگائے جن کی تعداد 25 رہی. مارٹن گپٹل 23 چھکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے.

اس سال کسی ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکے ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے لگائے جن کی تعداد 11 تھی جو انگلینڈ کے خلاف ممبئی میں لگے .

اس سال T20 کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں انڈیا کے بمراہ نے حاصل کی بمراہ نے 21 میچوں میں 28 وکٹیں حاصل کی .

اس سال T20 کرکٹ میں بیسٹ باؤلنگ فگر پاکستان کے عماد وسیم کے رہے جنہوں نے14 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی ویسٹ انڈیز کے خلاف.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں