گزشتہ سال اور ٹیسٹ کرکٹ کے اعداد و شمار.

ترتیب : سعید بابو
بے لاگ نیوز
2016 میں ٹیسٹ کرکٹ کے اعداد و شمار .

ٹیسٹ کرکٹ
اس سال ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا سکور 759 رنز تھے جو انڈیا نے چنائی میں انگلینڈ کے خلاف بنایا جو ٹیسٹ کرکٹ میں انڈیا کا سب سے بڑا ٹوٹل بھی تھا .

اس سال ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کا سب سے کم سکور 83 رنز ساوتھ افریقہ کا تھا جو 14 جنوری کو جوہانسبرگ میں انگلینڈ کے خلاف تھا .

اس سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑی جیت نیوزی لینڈ کی زمبابوے کے خلاف 117 رنز اور اننگز سے تھی .

بطور رنز سب سے بڑی جیت انگلینڈ کی 330 رنز کی جو مانچیسٹر میں پاکستان کے خلاف تھی .

بطور وکٹوں کے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑی جیت پاکستان کی تھی جو اوول میں انگلینڈ کے خلاف 10 وکٹ سے پاکستان نے میچ جیتا تھا .

کسی ایک میچ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ ایکسٹرا رنز اس سال ساوتھ افریقہ نے دیئے جو آسٹریلیا کے خلاف 41 رنز تھے .

اس سال کیلنڈر ائیر میں سب سے زیادہ رنز انگلینڈ کے جوئے روٹ نے بنائے .
جوئے روٹ 1477 رنز بنا کر سب سے زیادہ رنز بنانے والے بے باز رہے .
دوسرے نمبر پر بریشٹو 1470 رنز ( انگلینڈ )
تیسرے نمبر پر الیسٹر کک 1270 رنز ( انگلینڈ )
چوتھے نمبر پر ویرات کوہلی 1215 رنز ( انڈیا )
پانچویں نمبر پر اظہر علی 1198 رنز (پاکستان )

اس سال کسی ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز انڈیا کے کرن نائر نے بنائے *303 رنز .
دوسرے نمبر پر پاکستان کے اظہر علی رہے جنہوں نے *302 رنز بنائے .

اس سال ٹیسٹ کرکٹ میں میں ویرات کوہلی اور معین علی نے چار چار سینچریاں بنائی .

اس سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ ففٹیاں انگلینڈ کے جوئے روٹ نے بنائی ہیں جن کی تعداد 13 رہی .

اس سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ صفر پر آوٹ کا ریکارڈ پاکستان کے اسد شفیق کے پاس رہا جو 5 بار صفر پر آوٹ ہوے .

اس سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے انگلینڈ کے بین سٹوک نے لگائے جن کی تعداد 21 رہی اور ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے بھی بین سٹوک کے ہی رہے جن کی تعداد 11 تھی جو ساتھ افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن میں لگائے .

اس سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں بھارت کے ایشون نے لی جن کی تعداد 72 رہی .

ایک اننگز میں سب سے زیادہ وکٹیں ویسٹ انڈیز کے بشو اور سری لنکا کے ہیراتھ نے لی جن کی تعداد 8 تھی .
اور کسی ایک میچ میں سب سے زیادہ وکٹیں 13 تھی
جو ایشون .ربادہ اور ہیراتھ نے لی .

اس سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ پانچ وکٹیں بھارت کے ایشون کے پاس رہی جنہوں نے 8 بار پانچ یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کی .

اس سال ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کے ایشون نے 3 بار دس یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

2 تبصرے “گزشتہ سال اور ٹیسٹ کرکٹ کے اعداد و شمار.

  1. ازحد مسرت ہے کہ اس قدر شاندار اور ہر طرح سے آسانی سے استعمال ہونے والی اردو ویب سائٹ بنائی گئی ہے
    بہت بہت مبارک قبول کریں
    اللہ آپ کے کام میں مزید برکت دے

اپنا تبصرہ بھیجیں