حيدرآبادی دہی کڑھی

پہلا مرحلہ

بيسن دہي

اجزاء
دہي 500گرام
بيسن (چنے کا آٹا) آدھا کپ
دھنيا پاوڈر 1 چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
نمک حسب ذائقہ
ہلدي پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
ادرک لہسن پيسٹ 1 چائے کاچمچ
پياز 1 عدد ( باريک کھڑي کاٹ ليں )
لہسن کے جوئے 4 سے 5 عدد
ہري مرچ 2 عدد (آدھي آدھي کاٹ ليں )
کريا پات تھوڑا سا
ہرا دھنيا باريک کاٹ ليں

ترکيب ——–

دہي ، بيسن ، نمک ، لال مرچ پؤڈر ، ہلدي پاؤدر ، ادرک لہسن پيسٹ
تين چار کپ پاني ڈال کر مکسر ميں اچھي طرح مکس کر ليں –

اب برتن ميں اس مکس کئے ہوئے اجزاء کو ڈال ديں، اب اسميں کٹي ہوئي ہياز، لہسن کے جوئے ، کريا پات ، ہري مرچ ڈال ديں اور خوب اچھي طرح پکائيں قريب 30 منٹ دھيمي آنچ پہ پکائيں اس کے بعد دھنيا پاؤڈر ڈال ديں اور مزيد 5 منٹ تک پکاتے رہيں دھيان رہے کہ پکاتے وقت چمچ سے ہلاتے رہيں ورنہ داغ لگنے کا انديشہ ہوتا ہے –

دوسرا مرحلہ

پکوڑے

اجزاء ——-

بيسن 2 کپ
نمک حسب ذائقہ
لال رچ پاؤڈر حسب ذائقہ
ہلدي پاؤڈر تھوڑا سا
ادرک لہسن پيسٹ آدھا چائے کا چمچ
کھانے کا سوڈا (ميٹھا سوڈا) آدھا چائے کا چمچ
ہرا دھنيا (باريک کاٹ کر ملا ليں )
تيل پکوڑے فرائي کرنے کے لئے

ترکيب —

سب اجزاء کو ايکجا کر ليں اورنيم گرم پاني سے اچھي طرح مکس کر ليں ياد رہے کہ اس ميں پاني زيادہ نہ ملائيں – تھوڑي دير کے لئے رکھ ديں –

فرائنگ پان ميں تيل اچھي طرح گرم ہونے ديں اور اور چمچ سے چھوٹے چھوٹے پکوڑے ڈال کرتل ليں – اور بازو ميں رکھيں –

تيسرا مر حلہ

بگھار

اجزاء —-

ثابت زيرہ ايک چائے کا چمچ
سوکھي لال مرچ ثابت 3 ،4 عدد
کريا پات تھورا سا
لہسن کے جوئے 2 عدد باريک کاٹ ليں
تيل تھوڑا سا
ہلدي تھوڑي سي

کڑھي، پکوڑوں کو يکجا کريں فرئينگ پان ميں تيل گرم کريں ثابت زيرہ – سوکھي لال مرچ کريا پات لہسن کے جوئے ڈال ديں اور براؤن ہونے پر ہلدي ڈال کڑھي ميں بگار لگا ديں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں