چکن شاہی قورمہ

3 بڑی پیاز کاٹ کر تل لیں اور الگ نکال لیں
دہی ڈیڑه کپ
قورمہ مصالحہ ( بازار کا یا گھر کا بنا ہوا )
تلی ہوئی پیاز جو نکالی تھی اس کو دہی میں ڈال کر بلینڈر میں بلینڈ کر لیں.اور اسی میں بلینڈ کرتے وقت قورمہ مصالحہ بھی شامل کر لیں…
(ایک کلو کے حساب سے ایک پیکٹ. اور آدھا کلو چکن کے حساب سے آدها پیکٹ )
پتیلی میں آئل ڈالیں.اور لہسن ادرک پیسٹ 2 بڑے چمچ ڈال کر چکن بھون لیں . اور بھون لینے کے بعد اس میں دہی والا آمیزہ شامل کر لیں حسب ذائقہ نمک شامل کر لیں.اور دہی والے آمیزے کو خشک ہونے تک بھونیں. کہ تیل الگ ہوجائے.
جب دہی بھن جائے اور تیل الگ ہوجائے.تو قورمہ تیار ہے..
اس پر بادام (بھگوئے .چھیلے اور کاٹے ہوئے) چھڑک لیں. ساته ہرا دھنیا اور ادرک بھی کاٹ کر ڈال دیں.

اب اگر آپ کو زیادہ گریوی پسند ہے خشک قورمہ پسند نہیں تو اس مرحلے میں اس میں پانی شامل کر کے دھیمی آنچ پر رکھ لیں یہاں تک کہ تیل الگ ہوجائے. دہی بھون لینے سے پہلے اپنی مرضی کی گریوی کے لئے پانی شامل نا کریں.بلکہ ایک بار دہی بھون لیں اچھی طرح .پھر گریوی زیادہ کرنے کے لئے پانی شامل کریں. دعاؤں میں یاد رکھیں.والسلام

اگر آپ کو تحریر پسند آئی ہے تو اپنے احباب کے ساتھ بھی شئیر کریں!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں